روپے کی قدر کو دبا ؤکا سامنا، ڈالر کی اڑان جاری

53

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں ڈالر کی اڑان اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کے لین دین کے آغاز پر ہی روپے کی قدر کو دبا کا سامنا کرنا پڑا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالر152روپے کا ہوگیاتاہم بعد میں 151.60 روپے پر بند ہوا۔جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں1روپے50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 150.50روپے سے بڑھ کر152روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150روپے50پیسے جبکہ انٹربینک میں 150روپے 10پیسے پر بند ہوا تھا۔