رمضان المبارک میں امن و امان قائم رکھنے میں پنجاب پولیس کا مثالی کردارہے

49

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان سنی تحریک کے وفد نے تحصیل صدر محمد وسیم نقشبندی ، سٹی صد مفتی شہباز علی سیال کی قیادت میں ڈی پی او غازی صلاح الد ین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے رہنماوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے میں پنجاب پولیس کا مثالی کردار ادا کیا ہے ، وطن عزیر میں امان و امان کی بہالی کے لیے پولیس و سیکورٹی اداروں نے بے شمار قربانیا ں پیش کی ہیں ، شہدا پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں ، ڈی پی او غازی صلاح الد ین نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان قائم کرنے میں علماکرام و مذہبی جماعتوں کا بہت کردار ہے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفر یق کارو ائیان میں لائی جارہی ہیں ، دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے ،ملک دشمن عناصر دہشت گردی کے ذریعے وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ،مک بچانے کیلیے ہر محب وطن شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،پولیس معاشرے کو جرائم پیشہ افراد سے سے محفوظ کرنے کیلیے ٹھوس پالیسی اپنائے ہوئے ہے ، بلاوجہ کسی کو عوام کو مشکل میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ سنی تحریک نے پاکستان میں استحکام وسلامتی اور قیام امن کے لیے ہمیشہ مثبت ،قابل تعریف کردار ادا کیا ہے ، علما کرام و دینی جماعتوں کے لیے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھولے ہیں ،پاکستان کے امن کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے شہید ہو نے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں،اس موقع پر حاجی اشرف الٰہی ، رانا فرحان دانش ، حاجی وحید اقبال ، محمد عمر دراز چشتی ، قاری وقاص ڈوگر،انچارج سیکورٹی برانچ میاں منظور احمد و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔