ٹنڈوآدم ،پرانے ٹیکسی اسٹینڈ سے نعش برآمد ،تعلقہ اسپتال منتقل

17

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم پولیس نے پرانے ٹیکسی اسٹینڈ سے نعش برآمدکرلی،تعلقہ اسپتال منتقل ۔ ٹنڈوآدم شہر کے وسط میں قائم پرانے ٹیکسی اسٹینڈ کے پاس قائم کوئٹہ ہوٹل کے عقب سے 35 سالہ شخص کی نعش برآمد کرلی جس کی شناخت نہ ہونے کے باعث نعش تعلقہ اسپتال میں رکھی رہی جہاں شناخت فقیر محمد ولد محمد سلام راجپوت کے نام سے ہوئی۔ متوفی بنگلہ روڈ کا رہائشی تھا ورثا کے مطابق متوفی ہیپاٹائٹس اور سائنس کی بیماری میں مبتلا تھا۔پولیس کے مطابق متوفی اچانک دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگیا ہے۔ ورثا نے طبی موت قرار دے کر کارروائی کرنے سے منع کردیا۔