جھڈو،آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

38

جھڈو (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد نیب کے ہاتھوں آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی جھڈو کی جانب سے پیپلزپارٹی دفتر سے ٹائون کمیٹی دفتر تک میر عرفان کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے ممکنہ چیئرمین جھڈو اسلم خان محبوب لغاری نیاز بھمبھرو نے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کی گرفتاری کو انتقامی کاروائی قرار دیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور بعض قوتیں ایسے حربوں سے پی پی کی جمہوریت پسند لیڈر شپ کو خوفزدہ نہیں کر سکتیں ۔