آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، محمود مہیسر

36

میہڑ (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ میہڑ صدر محمود مہیسر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محراب خان لاکھیر، جمیل مہیسر، ذوالفقار کلھوڑو اور دیگر کی رہنمائی میں انڈس ہائی وے میہڑ بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ، ٹائر نذر آتش، نیب اور وفاقی حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی، کارکنوں اور مسافروں میں تلخ کلامی۔ میہڑ میں پیپلز پارٹی تعلقہ میہڑ کے صدر محمود مہیسر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محراب خان لاکھیر، جمیل مہیسر، ذوالفقار کلھوڑو اور دیگر کی قیادت میں انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کر کے ٹائر نذر آتش کیے۔ اس موقع پر پی پی کارکنان نے نیب اور وفاقی حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ پی پی کارکناں اور مسافروں میں تلخ کلامی ہوئی، رہنمائوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، پُر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم بلاول زرداری اور پارٹی قیادت کے فیصلہ پر لبیک کہیں گے۔