ہمیں یو ٹی ایس پروموشن بورڈ حیسکو پر شدید تحفظات ہیں ،علاوالدین

19

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے صوبائی چیئرمین علاو الدین قائم خانی‘ صوبائی سیکرٹری محمد عثمان جونیجو‘ چیئرمین صفدر آرائیں‘ ذوالفقار زرداری اور بلال ناغڑ ودیگر نے کہاہے کہ ہمیں یو ٹی ایس پروموشن بورڈ حیسکو پر شدید تحفظات ہیں پروموشن بورڈ میں تمام ممبران کا ایڈمنسٹریشن سے تعلق ہے ایک سازش کے ذریعے یوٹی ایس پروموشن بورڈ ایڈمنسٹریشن کے افسران کے ہاتھوں دیا گیا ہے تاکہ من پسند اور اپنا نواز پالیسی کے تحت کچھ لائن سپرنٹنڈنٹس کو نوازا جائے جن کو یو ٹی ایس پروموشن بورڈ کے تحت پروموٹ ہونا ہے ان کے خلاف پہلے ہی سے ڈسلپزی کیسز بنائے ہوئے ہیں تاکہ ان کو دیوار سے لگاکر جونیئر اور بھائیوں رشتے داروں کو نوازا جائے۔ انہوںنے چیف ایگزیکٹو حیسکو سے مطالبہ کیا کہ حیسکو اتھارٹی کے کچھ افسران یوٹی ایس بورڈ میں حق داروں کو پروموشن دینے کے بجائے سازشی کردار ادا کررہے ہیں اس کی روک تھام کی جائے بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔