بااثر ملزم کی وجہ سے ہمارا علاقے میں جینا دوبھر  ہوگیا، انصاف دلایا جائے، کیول میگھواڑ

20

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) چھاچھرو ضلع مٹھی کے گوٹھ ساگرو کی رہائشی میگھواڑ برادری نے بااثر افراد کی جانب سے گھروں کو مسمار کرنے کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کیول میگھواڑ اور دیگر نے بتایا کہ علاقے کے بااثر شخص غلام رسول سمیجو کو گھر میں آنے سے منع کرنے پر اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر حملہ کرکے ہمارے گھروں کو مسمار کردیا، جبکہ حملے میں میری بیوی بھگوانی شدید زخمی ہوگئی۔ اس نے بتایا کہ بااثر ملزم کی وجہ سے ہمارا علاقے میں جینا دوبھر ہوگیا ہے، پولیس ملزمان کیخلاف مقدمہ دج کرکے کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی مھٹی اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بااثر شخص کیخلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔