10 روز قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کا احتجاج

23

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اوڈیرو لال شہر سے 10روز قبل مبینہ طور پر اغو ا ہو نے والی 14سالہ لڑ کی انیتا کچھی کی با زیا بی کیلے ورثا کی جانب سے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا۔اس موقع پر مبینہ اغو ا ہو نے والی لڑ کی انیتا کے والد رنشی اور والدہ لیلاں نے بتا یا کہ ہما ری بیٹی کو 28مئی کے روز علا قہ کے با اثر افراد اغو ا کرکے لے گئے ہیں جس کے اغو ا کی رپو رٹ اوڈیر و لال تھا نہ پر درج کر ائی گئی ہے لیکن پولیس کی جانب سے ملزمان کی پشت پنا ہی کی جا رہی ہے اور 10روز گزر جا نے کے با وجود بیٹی کے اغو ا میں ملو ث ملزمان آزاد گھو م رہے ہیں ۔انہو ںنے کہا کہ ہم غریب اور بے سہارا لو گ ہیں ہما رے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور ہماری فر یا د سننے والا کو ئی نہیں ہے۔انہوںنے ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ بیٹی کے اغو ا میں ملو ث ملزمان کو گرفتار نہ کر نے والی اوڈیر و لال پولیس کے خلاف قانونی کا رروائی کرکے ملزمان کو گر فتار کرکے سخت سزا دی جا ئے اور ہما ری بیٹی انیتا کچھی کو با زیا ب کر ایا جا ئے ۔