مہاجر سیاست میں زیادہ نقصان مہاجروں کا ہوا، مصطفی کمال

28

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ارباب اختیار سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مہاجر قوم پر جاری مظالم کا خاتمہ کریں،ان کے ساتھ جاری ناروا سلوک ،کوٹہ سسٹم ، نوکریوں کا نہ ملنا ،میئر اور بلدیاتی امیدواروں کو اختیارات نہ دینے جیسے مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے منگل کوپاکستان ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج تین نسلیں کٹوانے والوں سے مسائل کا کہو توکہتے ہیں ہمارے پاس گٹر لائنوں کا بھی اختیار نہیں ہے،آج بھی 35سال پرانے نعرے ہیں، نہ نعرہ تبدیل ہوا ، نہ لوگ تبدیل ہوئے، نہ باتیں لیکن35 ہزار نوجوان شہدا قبرستان چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ مہاجر نام پر سیاست کرنے میں سب سے زیادہ نقصان مہاجروں کا ہے۔ جس طرح سے بلوچستان کے نوجوانوں کو اسلحہ لے کر گلدستہ دیا جا رہا ہے اسی طرح کراچی کے نوجوانوں کو بھی موقع دیا جائے۔