قائم مقام اسپیکر نے آج 2 بجے سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

46

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومتی ارکان کی ریکوزیشن پر سندھ اسمبلی کااجلاس بلانے کے معاملے پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ کر وضاحت طلب کرلی ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے کتنے ارکان نے ریکوزیشن پر دستخط کیے ہیں۔ جواب ملنے کے بعد گورنر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن گورنر ہاؤس کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی ۔سابق صدرآصف علی زرداری کی گرفتاری سمیت دیگر امور پرحکومتی ارکان اسمبلی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر کو اجلاس ریکوزٹ کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی جس پرقائمقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 12 جون کو2بجے طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب 12 جون کواجلاس بلانے کے معاملے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کے سیکرٹری غلام عمر فاروق سے اجلاس طلب کیے جانے کی ریکوزیشن اور اراکین سندھ اسمبلی کے دستخط سے متعلق جواب طلب کیا، سیکرٹری سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط کا جواب دیتے ہوئے ریکوزیشن پر 50ارکان کے دستخط کی درخواست اوران کے دستخط کی نقول ارسال کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے اپنے اسٹاف کو آج 12جون کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے سمری تیار کرکے اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ابراہیم حیدری میںگندے نالے سے 7روز پرانی لاش برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری کے کے علاقے علی اکبر شاہ گوٹھ نمک کارخانے کے قریب گندے نالے سے 7 روز پرانی لاش ملی۔ پولیس اورریسکیوعملے نے ایمبولنس کے ذریعے لاش جناح اسپتال منتقل کی، ایس ایچ او ابراہیم حیدری صلاح الدین نے بتایا ہے کہ 35 سالہ نامعلوم متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔پوسٹ مارٹم رپوٹ سامنے آنے کے بعدہی موت کی معلوم ہوگی ، پولیس کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے میں رکھوادیا جائے گا۔