لیاری گینگ وارکے کارندے اورمنشیات فروش سمیت 218 گرفتار

35

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے قاتل کارندے اور منشیات فروش سمیت 21ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات ودیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کلری پولیس نے گینگ وار کارندے رمضان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق آغا محبوب گروپ سے ہے اور 2افراد کے قتل سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔شرافی گوٹھ پولیس نے منشیات فروش 2 ملزمان عزیز اقبال اور آصف خان کو گرفتار کرکے قبضے سے ڈھائی کلو چرس برآمد کر لی۔ الفلاح پولیس نے اقدام قتل اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان نصیر،فیصل، سید محمد حسن اور زوہیب کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاجبکہ 2ملزمان ارشد اور ارشد اقبال موقع سے فرار ہوگئے۔ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے 2 ملزمان کامران اور محمد شہزاد کو گرفتار کراسلحہ برآمد کر لیا۔گڈاپ سٹی پولیس نے 2 ملزمان فیضان اور فیصل کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔میمن گوٹھ پولیس نے گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث 2 ملزمان شاہد اور الیاس کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا۔ گلشن معمار پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم احسان کو گرفتار کر لیا۔رضویہ سوسائٹی پولیس نے5ملزمان فہیم ،گل تاج،منور،اللہ دتہ اورزین کو گرفتار کر کے 2پستول ،3موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی۔سائٹ بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان صدام حسین اورمحمود عرف پیرا کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔علاوہ ازیں کراچی پولیس کے تر جمان کی جا نب سے جاری ہو نے والے اعلامیہ کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں75چھاپا مار کارروائیوںاورمقابلوںکے بعد177ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں5ڈکیت ،قتل کے الزام میں 3ملزم ،ایک بھتا خور،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں21 ودیگر ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے27پستول، اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔ادھرایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس میں 5 مفرور بھی شامل ہیں ان ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 9 پستول،3750 گرام چرس برآمد ہوئی ہے جبکہ ایک گاڑی قبضے میں لی گئی ہے۔