سندھ اسمبلی کا اجلاس، اپوزیشن جماعتوںنے حکمت عملی تیار کرلی

23

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے آج (بدھ کو) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے متعلق حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتاہوں سندھ کو لوٹنے والے قانون کی پکڑ میں آگئے۔پھولن دیوی کا نمبر بھی آنے والا ہے۔ ایکٹنگ اسپیکر اسمبلی نے چند گھنٹوں میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے عوام کے پیسے کو ضائع کیا جارہا ہے۔ وہ منگل کو اپنی رہائش گاہ پرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی محمد حسین، وسیم قریشی اور دیگر ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ بد ھ کو سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس سے قبل حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ایک دن کا سیشن سندھ اسمبلی کا اجلاس 50 لاکھ روپے کا پڑتا ہے۔