خاکسار تحریک کے رہنما سید محسن محی الدین انتقال کرگئے

28

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خاکسار تحریک کے رہنما اورتحریک پاکستان کے مجاہد سید محسن محی الدین مختصر علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں نیو انگلینڈ کے شہر ہارٹ فورڈ (امریکا) میں انتقال کر گئے۔ مرحوم خاکسار تحریک کے جوشیلے رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے، اور قاسم رضوی کے نوجوان دستے کے انتہائی قریبی اور بااعتماد ساتھیوں میں سمجھے جاتے تھے۔ تقسیمکے فوراً بعد پاکستان آگئے تھے، بعدازاں 1985ء میں امریکا پہنچے اور کمیونٹی سے منسلک رہے،مرحوم امریکا میں ادبی محفلوں کی جان تھے۔ پاکستان کے موجودہ حالات پر خاصے پریشان اور دل برداشتہ رہتے تھے۔ مرحوم نے لواحقین میں بیٹا عامر محی الدین، صاحبزادی اقرا عباس اورپوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں چھوڑی ہیں۔ ان کے صاحبزادے سید عامرمحی الدین نے دنیا بھر میں ان کے جاننے والوں سے ان کی مغفرت کی دعا کی اپیل کی ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ 11 جون کوبعد نماز ظہر مدینہ مسجد میں ادا کی گئی، جب کہ تدفین این فیلڈ قبرستان میں کی گئی۔