سمندری طوفان کاخطرہ،شکارپرگئے ماہی گیروں کوواپس آنے کی ہدایت

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق سندھ کی سمندری علاقوں میں آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں سمندری طوفان آنے کے امکانات ہیں۔ ڈائریکٹر فشریز سندھ (میرین) نے کراچی، ٹھٹھہ اور سجا ول سے مچھلی کے شکار پر گئے ہوئے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطََ فوری واپس آجائیں تاکہ سمندری طوفان میں امکا نی جا نی اور ما لی نقصان کے خطرے سے بچ سکیں۔
سندھ کے لیے مالی سال 2019-20ء کابجٹ جمعہ 14جون کوپیش کیا جائے گا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے لیے مالی سال 2019-20ء کا بجٹ جمعہ 14 جون کی سہ پہر تین بجے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جن کے پاس وزارت خزانہ کا قلمدان بھی ہے ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، توقع ہے کہ ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس منعقد ہوگی جس میں آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کے اہم نکات اور خاص خاص باتوں کی وضاحت کی جائے گی۔
مولانانورالہدیٰ کی وفات پر جماعت اسلامی غربی کے رہنماؤں کااظہارافسوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ ربانیہ قصبہ کالونی کے مہتم شیخ الحدیث مولانا نور الہدیٰ کی وفات پر قائم مقام امیرجماعت اسلامی ضلع غربی فضل احد، محمود الحسن، عارف خان،ماسٹر امین اللہ، گل رحیم، خالد زمان شیخ، عثمان اعوان، مزمل حسین انصاری، گوہر رحمن، انعام الرحمن اور اسماعیل غازی نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوںکتب کے مصنف کی رحلت علمی حلقوںکاناقابل تلافی نقصان ہے۔
کوسٹ گارڈزنے گاڑی سے 20کلو حشیش برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندربلوچستان کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ڈبل ڈور گاڑی میں سیٹوں کے نیچے چھپائی گئی20 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآمدکرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 21.14ملین روپے کے لگ بھگ ہے،جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران 08تارکین وطن گرفتارکیے گئے۔
گزری میںسیکورٹی گارڈسے اتفاقیہ گولی چل گئی،پھل فروش زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گزری کے علاقے میں سیکورٹی گاڈر سے اتفافیہ گولی چلنے سے پھل فروش زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایچ او گزری خان محمد نے بتایا ہے کہ سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد پھل فروش کے ساتھ بیٹھ کر چائے پی رہا تھا،اتفاقیہ طورپر گولی پھل فروش کے پاؤں میںجالگی، زخمی کی شناخت 40 سالہ قمر زماں ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
مدینہ کالونی میں گیس سلنڈرپھٹ گیا دکان میںکام کرنے والاشخص زخمی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مدینہ کالونی کے علاقے سوات کالونی مل ایریاکے قریب ویلڈنگ کی دکان میں زودار دھماکہ ہو گیا ، جس کے نتیجے میںدکان میں کام کرنت والاشخص زخمی ہو گیا ، جن کو طبی امدار کے لیے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر زخمی50سالہ امجد کے نام سے ہوئی ، پولیس نے بتایا ہے ویلڈنگ کی دکان میں گیس سلنڈر میں دھماکا ہونے سے حادثہ پیش آیا ، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
لیاقت آبادکے مکینوںکاپانی وبجلی کی بندش کے خلاف سڑک پرمظاہرہ،ٹریفک جام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد 10نمبر ریاض اسکول کے قریب اطراف کی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد نے علاقے میں پانی کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج شروع کردیاجس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمظاہرین کوسمجھابجھاکرپرامن طورپرمنتشر کرتے ہوئے سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا۔