نواب شاہ میں300 بستروں کے اسپتال کے لیے 40کروڑ 81 لاکھ 99 ہزار روپے مختص

28

اسلام آباد (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے
تحت آئندہ مالی سال 2019-20ء کے دوران سندھ کے ضلع نواب شاہ میں شہید بے نظیربھٹو مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سنٹر’’300 بستروں کے اسپتال‘‘ کی تعمیرکے لیے 40کروڑ 81 لاکھ99 ہزار روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب 99کروڑ6لاکھ94 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ 30 جون2019ء تک منصوبہ کے لیے ایک ارب 58کروڑ24لاکھ 95 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے دوران منصوبہ کے لیے 40 کروڑ81 لاکھ 99 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس سے یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
اسپتال بجٹ