کراچی واٹر سپلائی اسکیم ’’کے فور‘‘ کے لیے 80 کروڑ روپے مختص

34

اسلام آباد (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے
تحت آئندہ مالی سال 2019-20ء میںگریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم ’’کے فور‘‘ کے لیے 80 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق یہ منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے باہمی اشتراک سے مکمل کیا جائے گا جس پرمجموعی لاگت کا تخمینہ25 ارب 51 کروڑ روپے لگایاگیا ہے جس میں وفاق اور صوبہ سندھ کا حصہ50 ،50 فیصد ہے ۔رپورٹ کے مطابق وفاق کے زیر انتظام منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ12 ارب 75کروڑ50 لاکھ روپے ہے جس پر30 جون2019ء تک 9 ارب 59کروڑ80لاکھ روپے کے فنڈزکا اجراء کیا جاچکا ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران منصوبہ کی تکمیل کے لیے 80 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔