یہ بجٹ نہیں عوام کا خون  چوسنے کا نسخہ ہے، مریم نواز

27

لاہور(نمائندہ جسارت ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے
وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ نہیں ہے بلکہ ملکی نااہلوں اور عالمی ساہو کاروں کا تیار کردہ عوام کے خون چوسنے کا نسخہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی یہ کالی دستاویز نااہل حکومت کا ایک اور سیاہ کارنامہ ہے جو پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔ مریم نواز نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی مہنگی کرنے والی حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے ذریعے اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈال دیا ہے جو پہلے سے اس نااہل حکومت کی وجہ سے پریشان حال زندگی گزار رہا ہے۔ نالائق اعظم کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے۔
مریم نواز