نیب خود قابل احتساب ہے، فلمیں موجود ہیں، شاہد خاقان

43

 

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے رواں سال کے ٹیکس گوشوارے عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا۔مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اعتماد کھو چکی ہے جس چور نے بھی تحفظ حاصل کرنا ہے وہ پی ٹی آئی
میں شامل ہو جائے۔سارے کرپٹ لوگ عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں۔ ان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ٹیکس چوری کی بات کرنی ہے تو پہلے وزیر اعظم کو ہتھکڑی لگائیں۔وہ بتائیں کہ روزمرہ کے اخراجات کہاں سے پورے کر رہے ہیں۔ایک سال میں ملک کی معیشت آدھی رہ گئی،بیروزگاری بڑھ گئی ہے،نیب خود قابل احتساب ہے۔ فلمیں موجود ہیں۔منگل کو پارلیمنٹ ہا وس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کیا ہے۔جس سیاست دان کو بھی بدنام کرنا ہو تو اس پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ہم احتساب سے نہیں گھبراتے الزام لگانا ہے تو لگائیں لیکن ثبوت بھی سامنے رکھیں۔جو الزام حمزہ شہباز پر لگایا ہے یہ الزام ہر اس شخص پر لگتا ہے جس کو بیرون ملک سے پیسہ آتا ہے۔احتساب انتقام کا نام نہیں ہوتا،احتساب کا معیار سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔خسرو بختیار،علیم خان،جہانگیر ترین کو بھی گرفتار کر کے ایسے سوال کریں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثبوت دینے سے قبل ہی گرفتاری کی جاتی ہے۔سارے کرپٹ لوگ عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، ان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ جس ملک کا وزیر اعظم خود ٹیکس چور ہو وہ صبح نو بجے اٹھ کر کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ٹیکس ادا کرو؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اعتماد کھو چکی ہے جس چور نے بھی تحفظ حاصل کرنا ہے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائے۔ٹیکس چوری کی بات کرنی ہے تو پہلے وزیر اعظم کو ہتھکڑی لگائیں۔وہ بتائیں کہ روزمرہ کے اخراجات کہاں سے پورے کر رہے ہیں۔ایک سال میں ملک کی معیشت آدھی رہ گئی،بیروزگاری بڑھ گئی ہے۔نیب خود قابل احتساب ہے، فلمیں موجود ہیں۔1550 کا اضافی ٹیکس غریب عوام نے ادا کرنا ہے۔عمران خان اس سال کے ٹیکس گوشوارے عوام کے سامنے رکھیں۔
شاہد خاقان عباسی