نیب کی آصف زرداری کو 2خدمت گار فراہم کرنے کی منظوری

34

اسلام آباد (آئی این پی ) نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو 2 خدمت گارفراہم کرنے کی منظوری دے دی۔سابق صدر آصف
زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھ کر اٹینڈنٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر خدمت گار کی سہولت نہ دی گئی توان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتاہے،ان کو دن رات خدمت گار وںکی ضرورت ہوتی ہے، وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ آصف زرداری کے خدمت گار نہال چند دن کے اوقات میں جبکہ لیاقت علی رات کے اوقات میں ان کی ا دویات کا خیال رکھیں گے اور صحت کی نگرانی کریں گے۔
خدمت گار فراہم