عمران خان کے 10 سال  تک وزیر اعظم رہنے کی پیشگوئی

37

اسلام آباد(خبرا یجنسیاں ) وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ماضی میں بہت
سی درست پیشگویاں کرنے والے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ علمِ فلکیات ایم شہزاد خان ایڈووکیٹ نے عمران خان کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ پامسٹ اور ماہرِ علم فلکیات ایڈوکیٹ ایم شہزاد خان نے عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علم فلکیات کے مطابق اس وقت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان ’’راج یوگ ‘‘ کے حصار میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلکیات کی زبان میں جس شخص کی کنڈلی میں ’’راج یوگ‘‘ ہو وہ اسے بادشاہ اور انتہائی طاقت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان اگلے 10 سال تک پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے راج یوگ کے حصار میں رہنے والی مشہور شخصیات میں شہباز شریف، افغان صدر حامد کرزئی، امریکی صدورجارج بش، جنرل (ر) پرویز مشرف، باراک اوباما، بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اوربنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سمیت کئی دوسرے لوگ شامل ہیں۔
ماہرِ علم فلکیات