بانی متحدہ مکافاتِ عمل کا شکارہیں، مصطفی کمال

34

کراچی(آئی ا ین پی ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ آج بانی ایم کیو ایم کے خاص ساتھی بھی انہیں چھوڑ کرجاچکے ہیں۔ یہ مکافاتِ عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم بہت سالوں سے ایک ٹریپ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کئی دہائیوں سے یہ سلسلہ مہاجر قوم کے ساتھ جاری
ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم آج سے پہلے بھی گرفتارہوئے تھے۔آج پوراسیٹ بانی ایم کیوایم کیساتھ نہیں ہے۔ ان کے خاص ساتھی انہیں چھوڑ کرجاچکے ہیں اور اب صرف ان کے تنخواہ دار ان کے ساتھ ہیں۔مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کیساتھ جوہورہاہے وہ مکافات عمل ہے۔ہمارے7کارکنان مار ے گئے ہم نے پلٹ کرکچھ نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایم کیو ایم میں رہتے ہوئے کوئی ثبوت جمع نہیں کیے۔ میں کسی کا ایجنٹ نہیں تھا جو ثبوت جمع کرتا۔ بانی ایم کیو ایم کی تقاریراوران کے اعمال ہی ان کیخلاف شواہدہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ان کیخلاف کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔لندن پولیس کے پاس پہلے ہی بہت شواہدموجودہیں۔
مصطفی کمال