تجارتی خسارے کو 6 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تک محدود کرنے کا فیصلہ

27

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے بیرونی خسارے میں کمی لانے کے
لیے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ بیرونی خسارے میں کمی لانے کے لیے حکومت اہم اقدامات اٹھانے جارہی ہے۔ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے ذریعے بیرونی خسارے میں کمی لائی جائے گی۔ان اقدامات کے ذریعے رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے کو 13 ارب ڈالر سے کم کر کے 6 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تک محدود کیا جائے گا۔
تجارتی خسارہ