پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

79

ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میگا ایونٹ کا یہ بڑا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

ٹیم پاکستان کے ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ کو زیر کرنے کے بعد حوصلے بلند ہیں، بیٹسمین فارم میں ہیں بولرز بھی ردھم حاصل کرچکے ہیں۔

کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔