لندن پولیس کی بانی ایم کیو ایم سے 2 گھنٹے تک تفتیش

163

لندن: برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے 2 گھنٹے تک تفتیش کی۔

تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم سے تفتیش گزشتہ رات برطانوی وقت کے مطابق رات 10 تا 12 بجے تک کی گئی اور اس دوران لندن پولیس نے ان سے جو سوالات کیے ان کا الطاف حسین نے کوئی جواب نہیں دیا۔

بانی ایم کیو ایم نے صرف اپنا نام، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتا پولیس کو کنفرم کیا جب کہ دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلا بھی ان کے ساتھ تھے۔

دوسری جانب لندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کو مزید 12 گھنٹے حراست میں رکھنے کی درخواست دے دی ہے۔

الطاف حسین کی 24 گھنٹے کے لیے حراست کا وقت پورا ہونے کے بعد انہیں مزید حراست میں رکھا جائے گا جس کے لیے درخواست ساؤتھ ورک پولیس اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ نے دی ہے۔