ریاست کی ترجیح جمہوری قوتوں کی آواز دبانا ہے، بلاول بھٹو

67

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سویلین قیادت گرفتار ہے، ریاست کی واضح ترجیح جمہوری قوتوں کی آواز دبانا ہے۔

سماجی راطبے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سو یلین جمہوری قیادت گرفتار ہے جبکہ کالعدم تنظیمیں ،گڈ طالبان اوردہشت گردوں کے سہولت کار وزیر دندناتے پھررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مسلسل دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔