نواز اور زرداری کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں،تحریک انصاف

36

اسلام آباد(نمائندہ جسارات) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کیلیے فرار کا کوئی رستہ باقی نہیں بچا جبکہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا۔سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی
درخواست ضمانت پر فیصلہ منطقی اور قابل فہم ہے۔ محسوس ہورہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف شواہد نہایت ٹھوس اور ناقابل تردید ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بہت سے اہم اور ناقابل تردید شواہد پر مشتمل رپورٹ مرتب کی۔عمر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا۔ اب دونوں کے لیے فرار کا کوئی رستہ موجود نہیں۔ کرپٹ کردار اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
تحریک انصاف