شجرکاری منصوبہ2024ء میں مکمل ہو گا،اقتصادی سروے

33

اسلام آباد(اے پی پی) 10 ارب سونامی شجرکاری منصوبے کے پہلے مرحلے کی لاگت 110 ارب روپے ہے جبکہ اس کی تکمیل 8 سال میں ہو گی۔ اس کے لیے فاریسٹری کا حصہ 98 ارب 5 کروڑ جبکہ وائلڈ لائف کا حصہ 12 ارب 3 کروڑ روپے سے زاید رکھا گیا ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے اقتصادی سروے کے مطابق یہ منصوبہ 2024ء میں مکمل ہو گا۔