ملک مخالف مواد کی تقسیم ، ملزمان کے وکلاکی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملک مخالف مواد کی تقسیم کے مقدمے کی سماعت ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث25 جون تک ملتوی کردی گئی ۔ملزمان میں سابق رکن سندھ اسمبلی ملزم شیراز وحید، علی حسن، نعیم شمشاد، دانش سعید اور دیگر شامل ہیں، ایک ملزم سید اظہر علی تاحال مفرور ہے۔شیراز وحید پر ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر کی سی ڈیز تقسیم کا الزام ہے۔