لاہور ہائی کورٹ: حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

32

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ (آج) منگل کو مبینہ منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، (ن)لیگ نے کارکنوں کو عدالت پہنچنے کی کال دے دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 3 جون کو سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں11جون تک توسیع کی تھی۔