جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی میرحاصل بزنجو سے والدہ کی وفات پر تعزیت

49

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے بلوچستان کے معروف سیاسی رہنما مرحوم میرغوث بخش بزنجو کی اہلیہ اورسینیٹرمیرحاصل خان بزنجوکی والدہ کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اورپسماندگان ولواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔