فتح جنگ، ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 18 زخمی

29

فتح جنگ ( اے پی پی ) فتح جنگ پنڈی روڈ پرٹریفک کا المناک حادثہ خاتون سمیت 4افراد جاں بحق 18زخمی ہو گئے، حادثہ فتح جنگ سے10 کلومیٹر دور پنڈی روڈ پر شاہ پور ڈیم کے نزدیک آیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پیرکو صبح10 بجے کے لگ بھگ فتح جنگ سے 10کلومیٹر دور شاہ پور ڈیم کے نزدیک ہنگو کوہاٹ سے پنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس ویگن تیز رفتار سے اوور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس وین سے ٹکرانے کے بعد آگے جانے والے ٹرالر سے جا لگی حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔