بااثر قیدی کے کہنے پر نیب کے ملزم پر تشدد، جیل سپرنٹنڈنٹ نے معافی مانگ لی

53

لاہور (نمائندہ جسارت) سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل نے جیل میں بند نیب کے ملزم امجد پرویز پر تشدد کرنے پر عدالت سے معافی مانگ لی۔ گزشتہ روز عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل پر برہم ہوتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کو بااثر شخصیات کے کہنے پر نیب ملزمان پر تشدد کے لیے بٹھایا ہوا ہے۔ آپ نے جیل میں قید سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کے کہنے پر نیب کے ملزم پر تشددکیوں کیا؟۔آئندہ کسی ملزم پر تشدد کیا تو اچھا نہیں ہو گا۔