قائمہ کمیٹی‘ کرپشن کی نشاندہی پر ملازمین کے تحفظ اور انعام کا بل منظور

32

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کرپشن کی نشاندہی کرنے والے ملازمین کے تحفظ اور انہیں انعام دینے کے قانون کے بل کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا‘ بہائولپور اور جنوبی پنجاب کو الگ الگ نئے صوبے بنانے کا بل محرک مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی غیر حاضری پر چوتھی بار موخر ہوگیا‘ قائمہ کمیٹی نے خواتین کے حقوق اور وراثتی سرٹیفکیٹ کے بارے میںمزید 2 بلز بھی منظورکرلیے‘ بل کے تحت جانشینی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ذمے داری نادرا کے سپرد کی جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی صدارت میں ہوا۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ پہلے جانشینی سرٹیفکیٹ کے ملنے پر8، 10 سال لگتے تھے‘ اب 15 دن لگیں گے۔