ملک میں 4777 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ سے زاید کے کرنسی نوٹ زیر گردش

33

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں اس وقت 4777 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ سے زاید کے کرنسی نوٹ زیر گردش ہیں۔ پیر کو جاری کیے گئے اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 2018-19ء میں زیر گردش کرنسی نوٹوں کی تعداد 4777 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ہے جبکہ مالی سال 2017-18 ء میں یہ تعداد 4190 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی۔