خطے میں امن کے لیے افغان وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ

40

اسلام آباد(اے پی پی) خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک افغان مذاکرات کے لیے افغانی وفد نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں پرسیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے افغانی وفد کا استقبال کیا۔پاکستان اورافغانستان کے مابین امن واستحکام کی حکمت عملی (اے پی اے پی پی ایس) کا پہلا جائزہ اجلاس بھی منعقد ہو ا۔ جس میں پاکستانی سیکریڑی خارجہ جبکہ افغانی نائب وزیر خارجہ ادریس زمان نے افغانستان کی نمائندگی کی۔ دونوں ملکوں میں مئی 2018ء میں’ اے پی اے پی پی ایس‘ کا قیام عمل میں آیا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جامع اور ادارہ جاتی ’فریم ورک‘ کے نظم میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ ان مذاکرات میںسیاسی وسفارتی، دفاعی سطح پر تعاون، انٹیلی جنس تعاون، معیشت اور مہاجرین کے لیے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ فریقین نے خطے میں قیام امن کے لیے باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے فروغ کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ۔اس اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے امور پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا،فریقین نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔