آصف زرداری نے گرفتاری دے کر بہتر فیصلہ کیا:صمصام بخاری

33

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے آصف زرداری کی ضمانت مسترد ہونے اور گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے گرفتاری دے کر بہتر فیصلہ کیا۔ قانون سب کیلیے برابر ہے۔ زرداری کی گرفتاری کے معاملے میںحکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ کیونکہ موجودہ حکومت نے نہ تو نیب کو بنایا ہے اور نہ ہی آصف زرداری پر کیسزقائم کیے ہیں۔ صمصام بخاری نے کہا کہ شہبا زشریف کے آصف زرداری کیلیے حمایتی کلمات پر انہیں حیرانگی ہوئی ہے۔ تاہم ان کے کلمات سے ایک دفعہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ ملک لوٹنے والے سب اکٹھے ہیں اور کرپٹ رہنماؤں کی جماعتوں کا بیانیہ بھی ایک ہونے جا رہا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا ملبہ موجودہ حکومت پر نہ ڈالیں۔