عمران خان نے خود ایک ایک دھیلے کی منی ٹریل دی‘ شہریار آفریدی

66

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ وزیراعظم عمران خان نے خود ایک ایک دھیلے کی منی ٹریل دی‘ ہیلی کاپٹر کیس میں نیب پشاورمیں پیش ہوئے‘ بجٹ عوام دوست ہوگا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی عزت کرنا سب پر فرض ہے‘ حکومت آئین و قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی‘ ماضی میں جس طرح قرضے لیے گئے اور ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا اس کی وجہ سے سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں‘ مہنگائی ضرور ہے‘ حکومت کو اس کا احساس ہے‘ اس سے نبردآزما ہونے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔