این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب 18جولائی کو ہوگا ‘ شیڈول جاری

31

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق این اے 205 گھوٹکی ٹو کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے عوامی نوٹس11جون کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے لگایا جائے گا‘12جون سے 14جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے‘ 15جون کو ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی‘ 18جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ21 جون تک کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں جمع کرائی جائیں گی جبکہ25 جون تک اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا‘ 26 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور27 جون تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں‘ 28 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ حلقے پر انتخابات 18جولائی کو ہوںگے۔ گھوٹکی کی نشست رکن اسمبلی علی محمد خان مہر کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔