ـ9 ماہ میں ای ڈی ایل میں 10.6 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

31

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران واجب الادا بیرونی قرض(ای ڈی ایل) میں 10.6 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جوکہ مارچ 2019ء کے اختتام تک 105.8 ارب امریکی ڈالر رہا۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ 2018-19 ء کے مطابق اس میں سے سرکاری قرض میں 74.2 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران اس میں 6.7 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔