ہیئرڈریسرز نمائندوں کا انتخاب جمہوری ہو گا

57
ہیرڈریسراینڈبیوٹیشن ویلفیئرایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی ایم اے انورکی عیدملن میں محمدریاض،ناصرمحمود،غلام مرتضی، عبدالخالق،محمدسرفراز،محمدسلیم اوردیگر کاگروپ فوٹو
ہیرڈریسراینڈبیوٹیشن ویلفیئرایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی ایم اے انورکی عیدملن میں محمدریاض،ناصرمحمود،غلام مرتضی، عبدالخالق،محمدسرفراز،محمدسلیم اوردیگر کاگروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیئرڈریسراور بیوٹیشن برادری اپنے نئے نمائندوں کا انتخاب جمہوری روایات کے مطابق کرے گی ،ہم ماضی کی طرح آئندہ بھی برادری کے مسائل حکومت تک پہنچا کر انہیں حل کرانے کی مکمل جدوجہد کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ہیئرڈریسراینڈ بیوٹیشن ویلفیئرایسوسی ایشن آف پاکستان کیبانی ایم اے انور نے اپنی جانب سے ہیئرڈریسرز نمائندوں کے اعزاز میں دی گئی عیدملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عید ملن تقریب میں محمد ریاض، ناصر محمود،غلام مرتضی، عبدالخالق، محمد سرفراز، محمدسلیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ایم اے انورنے کہا کہ مہنگائی کے اس خوفناک دور میں ہیئرڈریسرز برادری مشکلات سے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے اورتمام تر اشیاء کے نرخ بڑھ جانے کے باوجود ہم نے مہنگائی کے تناسب سے ریٹس میں اضافہ نہیں کیا ہے لیکن اگر حکومت نے مہنگائی پر قابو نہ پایا تو پھر ہم بھی نرخ بڑھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہیئرڈریسراینڈ بیوٹیشن ویلفیئرایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات کے انعقادکااعلان کردیا گیاہے اور آئندہ 4سال کیلئے نئے عہدیداران کا انتخاب سینئرممبر انیس وارثی کی زیرنگرانی پیر17 جون کو ایسوسی ایشن کے مرکزی آفس میں ہوگا جہاں رجسٹرڈ ممبران حق رائے دہی کا استعمال کریں گے،تمام رجسٹرڈ ممبران 10 جون تک اپنے ووٹ کی تصدیق ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر نزد سیفی کالج بلاکH عدیل کارنر، نارتھ ناظم آباد کراچی میں کرالیں تاکہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں۔