چیئرمین نیب نے منظور کاکا کیخلاف ریفرنس کی منظوری دیدی

73

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین قومی احتساب بیورو نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل منظور قادر کاکا اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بڑی تعداد میں عوام سے جعل سازی کے ذریعے نہر خیام کلفٹن میں جی سی ون پلاٹ کی الاٹمنٹ کے نام پر ایک ارب روپے سے زائد رقم وصول کی تھی جس پر ملزمان کے خلاف پیر کو احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان نیب کے مطابق گزشتہ دنوں منظور قادر کاکا اور دیگر کے خلاف نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔