آصف زرداری کی گرفتاری :سندھ اسمبلی کا اجلاس 12جون کو طلب

38

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ اورسابق صدرآصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلزپارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی درخواست پرسندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ 12 جون کو2 بجے طلب کرلیا گیا ہے ،پیپلزپارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید ،نداکھوڑو دیگرنے سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن سیکرٹری سندھ اسمبلی عمرفاروق برڑوکوجمع کرائی۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی کی قائم مقام اسپیکرریحانہ لغاری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 12 جون بدھ کے روز دوپہر2بجے سندھ اسمبلی میں طلب کرلیا۔