زرداری کی گرفتاری ناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، فضل الرحمن

100

ڈیرہ غازی خان (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو ایسے موقع پر گرفتار کرنا کہ جب بجٹ اجلاس شروع ہونے جا رہا ہیناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اداروں کے سہارے لے کر ملک پر آمریت مسلط کی گئی، جون کے آخر میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں تحریک اور حکومت کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب مشرف کے زمانے میں سیاسی انتقام کے لیے قائم کیا گیا، ایسی پارٹی سے حکومت کرائی جارہی ہے جنہوں نے اپنے صوبے میں نیب کا دفتر بند کر دیا تھا۔