چین میں لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ

103

  چین میں لوگوں کی اوسط متوقع عمر77برس تک جا پہنچی ہے جو درمیانی یا اونچی آمدنی والے ممالک کے اوسط معیار سے بہتر ہے۔ 

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق  چین میں آبادی کے حوالے سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے ،   تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چین میں عمررسیدہ افراد کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں ان کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اقدامات اختیار کیے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں چین میں خواتین و بچوں کی صحت عامہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں چین میں لوگوں کی اوسط متوقع عمر ستہتر رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ خواتین و بچوں کی صحت کا معیار نمایاں طور پر بلند ہو رہا ہے۔

دو ہزار اٹھارہ میں چین میں حمل یا زچکی کے دوران شرح اموات اٹھارہ اعشاریہ تین فی لاکھ رہی جب کہ نوزائدہ بچوں کی شرح اموات صفر اعشاریہ چھ فیصد رہی۔ڈیٹا کے مطابق چین میں ساٹھ سال سے زائد معمر افراد کی تعداد پچیس کروڑ تک جا پہنچی ہے۔