شہباز شریف علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کریں، بابر اعوان

36

اسلام آباد (صباح نیوز)تحریک انصاف نے شہباز شریف سے بیرون ملک سے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکمران جماعت کا رد عمل سامنے آگیا۔تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے شہباز شریف سے میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا ۔ا نہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن میں کرائے گئے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کریں، تاکہ عوام اور عدالت کو پتا چل سکے کہ شہباز شریف نے کس
چیز کا علاج کروایا۔بابر اعوان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کو ملک میں علاج کروانے کا پابند کریں، جن اسپتا لوں میں 20کروڑ لوگ اعتبار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز کے استقبال کے لیے ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندر آیا، کارکنوں کا ہجوم دیکھ کر شہباز شریف تحریک سے توبہ کریں۔
بابر اعوان