شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد تازہ دم ہوگئے ،نعیم الحق

51

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد تازہ دم ہوگئے ہوں گے۔ان کا کہناتھاکہ توقع ہے کہ لندن کے کیفے،ہائیڈپارک اور شاپنگ کے بعد ان کے رویے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ امیدہے کہ شہباز شریف بجٹ سیشن میں مثبت اورتعمیری رویہ اختیار کریں گے۔نعیم الحق نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ انتشار کی سیاست چھوڑیں اورصحت مندانہ بحث کو فروغ دیں ۔