یاسمین راشد کا بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

30

راولپنڈی (صباح نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کا دورہ، ایمرجنسی، آئوٹ ڈور، آپریشن تھیٹر و دیگر وارڈز میں جا کر صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف نے بہترین فرائض سرانجام دیے، نئے پاکستان میں سرکاری
اسپتالوں میں بتدریج حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز اپنے فرائض کو پیغمبرانہ پیشہ سمجھ کر ہرآنے والے مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں آنے والا ہر پاکستانی بہترین علاج و معالجے کا حق دار ہے، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو بہترین علاج گاہیں بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔