بیرون ملک پاکستانیوں کے12ارب ڈالر کاپتا چل گیا ہے‘ شہزاد اکبر

31

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بیرون ملک12 ارب ڈالرزکے اثاثوں کا پتا چل گیا ہے، شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے اثاثے85 فیصد بڑھے، سلمان شہباز کوایک ارب30 کروڑ روپے براہ راست
موصول ہوئے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک12 ارب ڈالرکے اثاثوں کا پتا چلا لیا گیا ہے۔ شہبازشریف کے ایک صاحبزادے کو ایک ارب30 کروڑ روپے براہ راست موصول ہوئے مگر وہ جواب دینے سے قاصر ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے اثاثے85 فیصد بڑھے۔ شہزاد اکبر نے ایک سوال’’کیا فیصل واوڈا کے خلاف کوئی کارروائی کی جارہی ہے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ فیصل واوڈا کی جو پراپرٹیز بتائی جا رہی ہیں میرے خیال میں وہ ڈکلیئرڈ ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ فیصل واوڈا اور خسرو بختیار کے خلاف شکایات نیب میں تصدیق کے مرحلے پر ہیں۔
شہزاد اکبر