کوہلی نے آسٹریلوی ٹیم سے معذرت کرلی

243

ورلڈکپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران بھارتی تماشائیوں کے ناروا سلوک پر ویرات کوہلی کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔

اوول میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے دوران بھارتی تماشائی آپے سے باہر ہوگئے اور اسٹیون اسمتھ پر آوازیں کسنے لگنے جس کے جواب میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی بیٹنگ کے دوران تماشائیوں کے پاس گئے اور انہیں چپ رہنے کا مشورہ دیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی اس واقعے پر بھارتی شائقین سے ناراض نظر آئے۔کوہلی نے کہا کہ اسٹیون اسمتھ نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ انہیں تنگ کیا جاتا، بھارتی شائقین نے بری مثال قائم کی ہے۔

بھارتی کپتان نے بھارتی شائقین کی جانب سے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر آسٹریلوی کرکٹر سے معذرت بھی کی۔

واضح رہے کہ بھارتی شائقین کا غیرملکی ٹیموں کے ساتھ کیا جانے والا یہ سلوک پہلی مرتبہ نہیں،اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بھارتی شائقین دوسری ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ برا سلوک کرتے آئے ہیں اور خاص کر بھارت کی ہار کے وقت شائقین آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔