بھارت: مودی کے اتحاد کا ایوان بالا میں بھی اکثریت حاصل کرنے کا امکان

42

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حکمران اتحاد کے پارلیمان کے ایوان بالا میں بھی اکثریت حاصل کرنے خدشات بڑھنے لگے۔ آزاد تحقیقاتی ادارے پی آر ایل کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی آیندہ برس تک ایوان بالا میں اپنی سیٹوں کی تعداد 73سے 83 تک بڑھا سکتی ہے، جب کہ بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی سیٹیں 107 تک پہنچ سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں اتحاد کو 243 رکنی چیمبر میں اکثریت کے لیے 15 مزید سیٹیں درکار ہوں گی۔ ممکنہ پیشرفت سے حکمران اتحاد کے لیے قانون سازی آسان ہو جائے گی۔
بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کو حادثہ‘ ائرپورٹ بند
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر گوا کے ائرپورٹ پر فضائیہ کے لڑاکا طیارے’ مگ29 کے ‘کو آئل ٹینکر پھٹ جانے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنگی طیارے کے آئل ٹینکر سے تیل خارج ہونے لگا، جس کی وجہ سے فائٹر جیٹ طیارے کی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ نیوی کے زیر استعمال طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے پر تیل بکھر گیا اور طیارے کو معمولی نقصان بھی پہنچا۔